Weak interaction
وکیپیڈیا سے
نحیف تفاعل (weak interaction) دراصل چار فطرت میں پاۓ جانے والے بنیادی ذرات کے بنیادی تفاعلات میں سے ایک تفاعل ہے۔ اسکو نحیف قوت اور بعض اوقات نحیف مرکزی قوت بھی کہا جاتا ہے۔ ذراتی طبیعیات کے معیاری نمونہ میں یہ تفاعل یا interaction دراصل ثقیل W اور Z بوسون ذرات کے تبادلے کے نتیجے میں ظاہر ہوتا ہے۔ اسکا سب سے نمایاں مشاہدہ بیٹا تنزل اور اس سے وابستہ تابکاری میں کیا جاسکتا ہے جو کہ ایک جوہر کے مرکزے میں موجود تعدیلوں یا neutrons میں واقع ہوتا ہے۔ یہاں نحیف کا لفظ اختیار کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس تفاعل کی میدانی طاقت ، قوی تفاعلات یا Strong interaction کے مقابلے میں 1013 کم ہوتی ہے۔