ابن رشد

وکیپیڈیا سے

Averroes

پیدائش؛ 1162ء وفات؛ 1198ء

ابن رشد
ابن رشد

فلسفی ، ریاضی دان، ماہر علم فلکیات ، ماہر فن طب اور مقنن۔ قرطبہ میں پیداہوا۔ ابن طفیل اور ابن اظہر جیسے مشہور عالموں سے دینیات ، فلسفہ ، قانون ، علم الحساب اور علم فلکیات کی تعلیم حاصل کی ۔ خلیفہ یعقوب یوسف ک عہد میں اشبیلیہ اور قرطبہ کا قاضی رہا۔ ہسپانوی خلیفہ المنصور نے کفر کا فتویٰ عائد کرکے اس کی تمام کتابیں جلادیں اور اسے نظر بند کردیا۔ چند ماہ کی نظر بندی کے بعد مراکش چلا گیا۔ اور وہیں وفات پائی۔ ارسطو کے فلسفے پر نہایت سیر حاصل شرحیں لکھیں جن کے لاطینی اور عربی کے علاوہ یورپ کے مختلف زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔ ابن رشد کا بنیادی نظریہ یہ تھا کہ انسان کا ذہن محض ایک طرح کی صلاحیت یا طبع ہے جو خارجی کائنات سے ذہانت حاصل کرکے اُسے عملی شکل دیتا ہے۔ انسان از خود یا پیدائشی طور پر ذہین نہیں ہوتا۔ تمام انسانوں میں ذہانت مشترک ہے اور شخصی دوام کا نظریہ بے بنیاد ہے۔ نیز مذہب اور فلسفیانہ حقیقت میں تضاد ممکن ہے۔ یوں تو ابن رشد نے قانون ، منطق ، قواعد زبان عربی۔ علم فلکیات اور طب پر متعدد کتابیں لکھی ہیں۔ مگر اس کی وہ تصنیفات زیادہ مقبول ہوئی ہیں۔جو ارسطو کی مابعدالطبیعات کی وضاحت اور تشریح کے سلسلے میں ہیں۔