اصفہان

وکیپیڈیا سے

میدان نقش جہاں
میدان نقش جہاں

اصفہان ایران کا تیسرا بڑا شہر اور صوبہ اصفہان کا دارالحکومت ہے۔ یہ دارالحکومت تہران سے 340 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ 2006ء کے اندازوں کے مطابق اصفہان کی آبادی 15 لاکھ ہے۔

اصفہان کا میدان نقش جہاں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی حیثیت رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں شہر میں 11 ویں سے 19 ویں صدی کے دوران اسلامی طرز تعمیر کے شاندار نمونے بھی موجود ہیں۔

اس شہر کی خوبصورتی کے باعث اسے عروج کے زمانے میں "اصفہان نصف جہان" کہا جاتا تھا۔

چہل ستون
چہل ستون

تاریخ میں یہ شہر ایک وقت دنیا کا سب سے بڑا شہر بھی رہا ہے۔ 1050ء سے 1722ء کے درمیان اس شہر نے بھرپور ترقی کی خصوصا 16 ویں صدی میں صفوی دور حکومت میں یہ شہر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ یہ شہر خوبصورت اسلامی طرز تعمیر کی عمارات، محلات، مساجد اور میناروں کے باعث دنیا بھر میں معروف ہیں۔ یہاں ایران کے تمام شہروں سے زیادہ سیاح آتے ہیں۔

علاوہ ازیں اصفہان اپنے خوبصورت قالینوں کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔ آجکل اصفہان کی صنعتیں قالین، کپڑے کی مصنوعات، لوہا اور ہاتھ سے بنی اشیاء تیار کرتی ہیں۔ یہاں کارخانوں کی کل تعداد 2 ہزار سے زیادہ ہے۔

[ترمیم] جڑواں شہر

سینٹ پیٹرز برگ، روس

فلورنس، اٹلی

استنبول، ترکی

فریبرگ، جرمنی

قاہرہ، مصر

لاسی، رومانیہ

یریوان، آرمینیا

کوالالمپور، ملائشیا

[ترمیم] تصاویر