الیگزنڈر فلیمنگ

وکیپیڈیا سے

ایک ٹکٹ کے اوپر
ایک ٹکٹ کے اوپر

الیگزنڈر فلیمنگ ایک برطانوی ڈاکٹر تھا۔ اسنے 1928ء میں جراثیموں کے خلاف ایک اہم ترین ہتھیار پنسلین کو دریافت کیا۔

فلیمنگ 1881ء میں سکاٹ لینڈ کے ایک دیہاتی گھر میں پیدا ہوا۔

تعلیم سکاٹ لینڈ اور لندن سے حاصل کی پہلی اور دوسری عالمی جنگ میں وہ برطانوی فوج میں ڈاکٹر تھا۔ اس وقت طبی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ کسی ایسی دوائی کی تلاش تھی جو جراثیموں کو مارے مگر انسانی جسم کو کوئی نقصان نہ دے۔ فلیمنگ نے اپنی ساری زندگی اس مقصد کے لیۓ وقف کر دی۔ 1928ء میں اسکے اپنے الفاظ میں اسنے حادثاتی طور پر پنسلین کو دریافت کر لیا۔ شروع میں پنسلین کو اتنی اہمیت نہ دی گئی لیکن دوسری جنگ عظیم میں اسے صنعتی پیمانے پر تیار کیا گیا اور اس نے اتحادیوں کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔