بسمارک
وکیپیڈیا سے
Otto von Bismarck
پیدائش: 1815ء
وفات: 1898ء
جرمن تاریخ میں سب سے زیادہ مشہور سیاست دان جسے جدید جرمنی کا بانی کہا جاتا ہے۔ صوبہ پروشیا کے ایک ممتاز زمیندار گھرانے کا چشم و چراغ تھا۔ انتظامی امور کا کوئی تجربہ نہ تھا۔ اس کے باوجود 1862ء میں قیصر جرمنی فریڈرک ولیم کی پیش کش پر قلم دان وزارت سنبھالی تو وہ کام کیا جو جرمن تاریخ میں کسی نے انجام نہیں دیا تھا۔ 1815ء سے جرمنی کی اڑتیس ریاستوں کو متحد کرنے کی جو تحریک چل رہی تھی اسے بسمارک نے کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس کے لیے اس نے ہر قسم کے حربے کو روا رکھا۔ ضرورت پڑی تو لشکر کشی بھی کی۔ طبعاً جنگ پسند نہ تھا۔ خارجہ حکمت علمی میں صلح و سلامتی کی راہ پر گامزن رہا۔ بڑا ہوش مند سیاست دان تھا۔ صلح دامن کو سیاست کی شطرنج کے مہرے خیال کرتا تھا۔ اور ایک کے بجائے دوسرا مہرا اس وقت استعمال کرتا تھا۔ جب اس پر آشکار ہوجاتا تھا کہ حصول مطلب کے لیے اس کا استعمال ضروری ہے ۔ کم و بیش 28 برس وزارت عظمی کے عہدے پر فائز رہا۔ 18 مارچ 1890ء کو قیصر ولیم دوم کی معزولی پر عہدے سے دست بردار ہو کر آبائی گاؤں چلا گیا۔