بنیادی تفاعل
وکیپیڈیا سے
ذراتی طبیعیات میں بنیادی تفاعل (fundamental interaction) ایک ایسے آلیہ یعنی میکینزم کو کہا جاتا ہے کہ جس میں ذرات آپس میں ایک دوسرے سے واسطہ یا تفاعل رکھتے ہیں ، اس تفاعل کی حیثیت بذات خود کامل یا بنیادی ہے اور اسکی کسی دوسرے ، مزید بنیادی ، تفاعل کے زریعے وضاحت نہیں کی جاسکتی۔ پس ؛ تمام تر طبیعیاتی مظاہر ، خواہ وہ کہکشاؤں کا آپس میں تصادم ہو یا کوارک جیسے زیرجوہری ذرے کی پروٹان کے اندر تھرکن ، اس ہی بنیادی تفاعلات کے نظریہ کی مدد سے ان سب کی وضاحت کی جاسکتی ہے۔
زمرہ جات: طبیعیات | ذراتی طبیعیات | قوت