تَشظیہ
وکیپیڈیا سے
عمومی طور پر تو تشظیہ (Spallation) کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ کسی بھی جسم سے کسی دباؤ یا تناؤ کے تحت اسکا کوئی حصہ خارج ہوجاۓ۔ مرکزی طبیعیات میں تشظیہ کی تعریف یوں ہوتی ہے کہ ، ایک ایسا عمل جس میں ایک بلند توانائی والے اولیہ یا پروٹون کی ضرب یا ٹھوکر لگنے کی وجہ سے کسی بھاری مرکزے سے اسکے مرکزیۓ (nucleons) بڑی تعداد میں خارج ہوجائیں اور اسطرح وہ بھاری مرکزہ بڑی مقدار میں اپنا جوہری وزن (atomic weight) کھو ڈالے۔
- تشظیہ کا لفظ شظی سے بنا ہے جسکے معنی تراشے کردینے یا ٹکڑے کردینے یا splintering کے ہوتے ہیں ۔ سادہ الفاظ میں تشظیہ کو پرخچیاں یا دھجیاں یا تراشے کرنے کا عمل کہـ سکتے ہیں ۔