رالف جانسن بنچ
وکیپیڈیا سے
Ralph Johnoson Bunche
پیدائش: 1904ء
انتقال: 1971ء
امریکی مدبر۔ ڈیڑائٹ ریاست مچیگن کے ایک حبشی خاندان میں پیداہوئے۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں شامل ہوگئے اور اگلے سال پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے چیرمین مقرر ہوئے۔ 1939ء میں امریکی حبشیوں کاجائزہ لینے والی کارنیگی کارپوریشن کے رکن بنے۔ 1944ء میں ڈمبارٹن اوکس کانفرنس اور 1945ء میں سان فرانسسکو کانفرنس میں امریکی وفد کے رکن کی حیثیت سے شرکت کی۔ 1948ء میں انھیں اقوم متحدہ کے ٹرسٹی شپ ڈیپارٹمنٹ میں پرنسپل جنرل کے عہدہ دیا گیا۔ اسی سال اقوام متحدہ کے فلسطین کمیشن میں سیکریٹری جنرل کے نمائندے نامزد ہوئے اور مصر و اسرائیل کا جھگڑا طے کرایا۔ اس پر 1950ء میں انھیں امن کا نوبل پرائز دیا گیا۔ ڈاکٹر پنچ دنیا میں پہلے حبشی ہیں جنھیں یہ اعزاز ملا۔ 1952ء میں جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن بھیجا گیا تو ڈاکٹر بنچ بھی کمیشن کے ارکان میں شامل تھے۔ 19 اگست 1954ء کو اقوام متحدہ کے انڈر سیکریڑی مقرر ہوئے۔