سانپ خدنگا
وکیپیڈیا سے
سائیڈونڈر میزائل (Sidewinder) ہوائی جہاز سے ہوائی جہاز کے خلاف استعمال ہونے والا میزائل ہے۔ یہ انفرارڈ کے ذریعے جہاز کے پیچھے سے نکلنے والی ایندھن اور گرمی سے اپنے نشانے کا پتہ کرتا ہے۔ اسکا پورا نام اے آئی ایم-9 سائیڈونڈر ہے۔
اسکا نام سائیڈ ونڈر سانپ سے ماخوذ ہے کیونکہ وہ سانپ بھی گرمی اور حرارت کے ذریعے اپنے شکار کو تلاش کرتا ہے۔ اسے آج کل کچھ ہیلی کاپٹروں سے چلایا جا سکتا ہے مثلا اپاشے ہیلی کاپٹر وغیرہ۔ اسے امریکہ نے بنایا اور یہ پاکستان کے پاس بھی ہے۔
سائیڈونڈر میزائل ہوائی جہاز کے خلاف استعمال ہونے والا پہلا گائیڈڈ میزائل ہے۔ اسے بنانے کا کام 1946 میں شروع ہوااور اسے 1952 میں مکمل کر لیا گیا۔
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔