ضد ذرہ
وکیپیڈیا سے
طبیعیات میں ہر ذرے کے لیۓ ایک ضد ذرہ ہوتا ہے جو کہ کیمیئت یا ماس میں اسی کے برابر ہوتا ہے اور بار یا چارج میں اسکے مخالف۔ کچھ ذرات مثلا منورہ یا photon ، مکمل طور پر اپنے ضد ذرہ جیسے ہی ہوتے ہیں اور لازمی ہے کہ ان پر کوئی برقی بار نہیں ہونا چاہیۓ، مگر اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہر برقی طور پر بےبار ذرہ اسی طرح کا ہو جیسے کے منورہ۔
اگر کوئی ذرہ اور اسکا ضد ذرہ ایک دوسرے کے مقابل آجائیں یا مل جائیں تو فنا (annihilate) ہوجاتے ہیں اور وہ دونوں ، کسی اور ذرہ میں تبدیل ہوجائیں گے جسکے ساتھ تبدیلی کی مقدار میں ، آئن سٹائن کی مساوات ، E = mc2 کے مطابق توانائی کا اخراج ہوگا۔