برقی بار
وکیپیڈیا سے
برقی بار (electric charge) تمام زیرجوہری ذرات کی ا یک بنیادی محفوظہ (conserved) خصوصیت ہے جو انکے برقناطیسی تفاعلات کا تعین کرتی ہے۔ اس بات یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ برقی بار کا حامل ذرہ یا مادہ ، ایک برقناطیسی میدان کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے یا اسکے زیر اثر ہوتا ہے جبکہ خود اسی کی وجہ سے برقناطیسی میدان پیدا بھی ہوتا ہے۔ برقناطیسی میدان اور اس میں حرکت کرتے ہوۓ ایک بار دار ذرے کے آپس میں تفاعل (interaction) سے ایک قسم کی قوت یا توانائی نمودار ہوتی ہے جسکو برقناطیسی قوت کہا جاتا ہے۔ اور یہ برقناطیسی قوت ، دراصل اس کائنات میں پائی جانے والی چار بنیادی قوتوں میں سے ایک ہے۔