طرحبند مرکزی اسلحہ
وکیپیڈیا سے
مرکزی اسلحہ - ترمیم |
---|
اصطلاحات مرکزی اسلحہ |
|
تـابـکاری |
جوہری اسلحہ کا ڈیزائن یا طرحبند ایک ایسا ڈیزائن ہے کہ جو کیمیائی عناصر کے طبیعیاتی خواص کو استعمال کرتے ہوۓ انکو ایک ایسی ہندسیاتی ترتیب دیتا ہے کہ جو جوہری ہتھیار کا انفجار یا دھماکہ پیدا کرنے کا باعث ہوتی ہے۔ جوہری اسلحہ اپنی تباہ کاری کی توانائی کے ماخذ کے لحاظ سے دو بنیادی اقسام کا ہوتا ہے۔
- انشقاقی بم (fussion bomb) : جو اپنی تباہ کاری کی صلاحیت انشقاق کے عمل سے حاصل کرتا ہے۔ اس میں کسی بھاری عنصر (مثلا؛ یورینیئم) کے مرکزے پر نیوٹرونوں کی بمباری کی جاتی ہے جسکے نتیجے میں وہ دو ہلکے مرکزوں میں تقسیم ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی توانائی اور مزید نیوٹران یا تعدیلے بھی خارج ہوتے ہیں ۔ یہ نۓ نکلنے والے نیورون ، مزید بھاری مرکزوں پر بارش کرکے اسی عمل کو دہراتے ہیں اور اس طرح ایک سلسلہ وار تعامل جاری ہوجاتا ہے جسکو مرکزی زنجیری تعامل (nuclear chain reaction) کہا جاتا ہے۔ اس طریقے پر بناۓ جانے والے جوہری یا مرکزی اسلحہ کو ؛ ایٹم بم، جوہری بم، اے بم وغیرہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ گو کہ یہ اصطلاح درست نہیں کیوں کہ انشقاق کی طرح ائتلاف (fusion) بھی ایک ایٹمی یا جوہری عمل ہی ہے لہذا اسکے زریعے بناۓ جانے والے ہتھیار بھی ایٹم بم ہی کہلاۓ جانے چاہیں۔ (دیکھۓ درج ذیل دوسری قسم)
- ائتلافی بم (fusion bomb) : جو اپنی تباہ کاری کی صلاحیت ائتلاف کے عمل سے حاصل کرتے ہیں۔ اس میں کسی ہلکے عنصر (مثلا؛ ڈیوٹریئم اور لیتھیئم) کے مرکزے آپس میں مدغم ہوکر بھاری عنصر میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور اس دوران کثیر تعداد میں توانائی خارج ہوتی ہے۔ اس طریقے پر بناۓ جانے والے جوہری یا مرکزی اسلحہ کو؛ ہائیڈروجن بم یا ایچ بم کہا جاتا ہے۔
مذکورہ بالا دونوں اقسام میں تمیز خاصی مبہم سی ہے کیوں کہ آج کل کے جدید مرکزی ہتھیاروں میں یہ دونوں طریقہ کار بہم استعمال کیۓ جاتے ہیں: یعنی ایک چھوٹا انشقامی بم کا دھماکہ کرکے ہی ایک ائتلافی بم کو چلانے کے لیۓ درکار حرارت اور دباؤ پیدا کیۓ جاتے ہیں (دیکھیں ہائیڈروجن بم)