ظفر اللہ خان جمالی
وکیپیڈیا سے
- پیدائش: 1 جنوری 1944 ء
فہرست |
[ترمیم] تعارف
میر ظفر اللہ خان جمالی پاکستان کے سابق وزیر اعظم ہیں۔ آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم بلوچستان ہی سے حاصل کی اور ثانوی تعلیم(Secondary Education) ایچیسن کالج، لاہور سے حاصل کی۔ آپ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ آپ صوبہ بلوچستان کی طرف سے اب تک پاکستان نے واحد وزیر اعظم ہیں۔
[ترمیم] سیاسی تاریخ
آپ مادر ملت فاطمہ جناح کے ذاتی سیکورٹی گارڈ بھی رہے۔ 1970 کے عشرے میں آپ پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیر تھے اور اپنے ہی صوبے میں ایک اہم وزارت پر فائز تھے۔ 1980 کے عشرے میں آپ نے صدر ضیاء الحق کی حکومت میں مختلف وزارتوں پر بھی فائز رہے۔ 1980 کے عشرے کے دوران انھیں کئی مرتبہ وزیر اعظم کے لیے نامزد کیا گیا لیکن وہ ناکام رہے۔ تاہم وہ بلوچستان میں لمبے عرصے تک جاری رہنے والی جنرل رحیم الدین خان کی گورنری میں وزیر اعلی رہے۔ 1990 کی دہائی میں وہ پاکستان مسلم لیگ کے اہم رکن تھے۔
[ترمیم] وزارتِ اعظمٰی
1999 میں نواز شریف کی حکومت کے بعد مسلم لیگ کے بننے والے دھڑوں میں سے ایک دھڑے میں شامل ہو گیے۔ یہ جماعت صدر جنرل پرویز مشرف کی زبردست حمایتی ہے۔ جسکا نام مسلم لیگ ق یا پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم ہے۔ انتخابات 2002اکتوبر کے نتیجے میں ان کو پارلیمنٹ نے 21 نومبر 2002 میں وزیر اعظم منتخب کیا۔
[ترمیم] استعفٰی
البتہ یہ جنرل پرویز مشرف کے قریبی ساتھی تھے اور انھوں نے دورانِ حکومت صدر کی پالیسیوں کی مکمل حمایت بھی کی۔ لیکن میر ظفر اللہ خان جمالی نے 26 جون 2004 کو استعفٰی دے دیا۔ اس استعفٰے کی وجہ واضح طور پر بیان نہیں کی گئی۔ اسکے نتیجے میں مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کو تھوڑے عرصے کے لیے وزیر اعظم بنایا گیا تا کہ وہ نئے وزیر اعظم شوکت عزیز کو منتخب کروائیں۔ عام طور پر خیال یہی ہے کہ اس استعفٰے کی بنیادی وجہ چودھری خاندان سے چند باتوں پہ اختلاف ہے۔
- آپ کسے پہلے وزیراعظم نواز شریف
- آپ کے بعد وزیراعظم چودھری شجاعت حسین
لیاقت علی خان • خواجہ ناظم الدین • محمد علی بوگرہ • چوہدری محمد علی • حسین شہید سہروردی • ابراہیم اسماعیل چندریگر • فیروز خان نون • نور الامین • ذوالفقار علی بھٹو • محمد خان جونیجو • بے نظیر بھٹو • غلام مصطفی جتوئی • نواز شریف • بلخ شیر مزاری • معین قریشی • معراج خالد • ظفر اللہ جمالی • چوہدری شجاعت حسین • شوکت عزیز