عشرہ مبشرہ
وکیپیڈیا سے
مقالہ بہ سلسلۂ مضامین اسلام |
عـقـائـد و اعـمـال |
اہـم شـخـصـیـات |
محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم |
کـتـب و قـوانـیـن |
قرآن • حدیث • شرعیت |
مسلم مکتبہ ہائے فکر |
معاشرتی و سیاسی پہلو |
اسلامیات • فلسفہ |
مزید دیکھیئے |
اسلامی اصطلاحات |
عشرہ مبشرہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ صحابہ ہیں جنہیں زندگی میں ہی جنت کی بشارت دے دی گئی۔
- حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ
- حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ
- حضرت عثمان رضي اللہ تعالی عنہ
- حضرت علی رضي اللہ تعالی عنہ
- حضرت طلحہ رضي اللہ تعالی عنہ
- حضرت زبیر رضي اللہ تعالی عنہ
- حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالی عنہ
- حضرت سعد رضي اللہ تعالی عنہ
- حضرت سعید رضی اللہ تعالی عنہ
- حضرت ابوعبیدہ رضي اللہ تعالی عنہ
[ترمیم] حدیث میں ذکر
ان 10 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کا ذکر حضرت عبدالرحمن بن عوف رضي اللہ تعالی عنہ کی روایت کردہ حدیث میں ہے کہ:
عبدالرحمن بن عوف رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، عمر رضی اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، عثمان رضي اللہ تعالی عنہ جنتی ہيں ، علی رضي اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں، طلحہ رضي اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، زبیر رضي اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، سعد رضي اللہ تعالی عنہ جنتی ہيں ، سعید رضی اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، ابوعبیدہ رضي اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں سنن ترمذی حدیث نمبر ( 3682 ) ۔
حدیث میں سعد سے مطلب سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ اور سعید سے مطلب سعید بن زید رضي اللہ تعالی عنہ ہیں ۔
ان صحابہ کرام کے علاوہ اوربھی کئی ایک صحابہ کو جنت کی خوشخبری دی گئی ہے مثلا خدیجہ بنت خویلد رضي اللہ تعالی عنہا، عبداللہ بن سلام اورعکاشہ بن محجن رضی اللہ تعالی عنہم وغیرہ۔
ایک ہی حدیث میں ان سب کے نام ذکر ہونے کی بنا پر انہیں عشرہ مبشرہ کہا جاتا ہے ۔