قانون کولمب
وکیپیڈیا سے
کولوم کا قانون (Coulomb’s law) ، برقی سکونیات کا ایک بنیادی قانون ہے جسکو ایک فرانسیسی سائنسدان کولوم (پیدائش:1736ء، انتقال:1806ء ) نے اپنے بار دار ذرات سے متعلق اپنے تجربات سے اخذ کیا ۔ اس قانون کے مطابق؛ دو بار دار ذرات کے مابین پائی جانے والی کشش یا دفع کی قوت ان بار دار ذرات پر موجود برقی بار کے حاصلضرب کے راست متناسب اور انکے مابین فاصلے کے بالعکس متناسب ہوتی ہے۔
کولوم کے قانون کو ایسے بالعکس مکعب قانون (inverse-square law) میں شمار کیا جاتا ہے جس میں ایک صغیر ابعادی ، ساکن اور برقی طور پر بار دار ذرہ (جو مثالی طور پر نکتی منبع رکھتا ہو) کی جانب سے ایک دوسرے ذرے پر لگائی جانے والی برقی سکونی قوت کی مقدار کا اظہار کیا جاتا ہے۔