قومی پرچم
وکیپیڈیا سے
گہرا سبز رنگ جس پر ہلال اور پانچ کونوں والا ستارہ بنا ہوا ہے۔ جھنڈے میں شامل سبز رنگ مسلمانوں کی، سفید رنگ کی بٹی پاکستان میں آباد مختلف مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ قومی پرچم گیارہ اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی نے دی تھی۔ اس پرچم کو لیاقت علی خان نے دستور ساز اسمبلی میں پیش کیا۔
فہرست |
[ترمیم] قومی پرچم کے سائز
مختلف تقریبات اور مقامات پر لہرانے کے لیے پاکستانی پرچم کے معیاری(standard) سائزز درج ذیل ہیں۔
- موٹر کاروں کے لیے...........12X8 انچ
- عمارات کے لیے...........2X3 فٹ
- تقریبات کے لیے...........6X4 فٹ
- پریڈ کے لیے...........10X6.23 فٹ
- میز کے لیے...........4.1/4X6.1/6 انچ
[ترمیم] قومی پرچم کا ڈیزائن
قومی پرچم کا ڈیزائن دہلی کے رہائشی دو بھائی افضال حسین اور الطاف حسین نے بنایا تھا۔ ابتدا میں قومی پرچم ایک ہی رنگ کا تھا۔ 9 فروری 1949 کو اس میں سفید حصے کا اضافہ کیا گیا۔
[ترمیم] پہلی بار بیرون ملک نمائش
کسی بھی غیر ملک میں پاکستانی پرچم پہلی بار فرانس میں لہرایا گیا۔
[ترمیم] پہلی بار سر نگوں
روس کے صدر جوزف سٹالن کے انتقال کے موقع پر اسے پہلی بار سر نگوں کیا گیا۔