ماژندران
وکیپیڈیا سے
ماژندران شمالی ایران کا ایک صوبہ ہے جو بحیرہ قزوین کے ساحلوں پر آباد ہے۔ 1596ء سے قبل یہ علاقہ طبرستان کہلا تھا۔
صوبے کا دارالحکومت ساری ہے۔ ماژندران کے شمال میں بحیرہ قزوین، جنوب میں صوبہ تہران اور صوبہ سمنان واقع ہیں۔ اس کے مغرب میں گیلان اور مشرق میں گولستان کے صوبے ہیں۔ 1996ء کے مطابق صوبے کی آبادی 26 لاکھ ہے۔