مدینۃ الصدر
وکیپیڈیا سے
مدینۃ الصدر (عربی میں مدينة الصدر ) عراق میں بغداد کے پاس ایک نیا شہر ہے جو بغداد کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس کا پرانا نام مدينة ألثورة (شہرِ انقلاب) تھا جسے بدل کر مدینۃ الصدام رکھا گیا اور پھر دوبارہ بدل کر شیعہ عالم سید محمد صادق الصدر شہید کے نام پر مدينة الصدر رکھ دیا گیا۔ یہ موجودہ عراقی جنگجو مقتدیٰ الصدر کے والد تھے۔ یہ شہر امریکہ کے خلاف شدید مزاحمت کرتا رہا ہے۔ پچھلے تین سال میں یہاں ھزاروں لوگ قتل کر دیے گئے ہیں۔