منازل قمر
وکیپیڈیا سے
360 درجات کے بیضوی دائرۃ البروج کو اگر 28 مساوی حصوں میں تقسیم کیا جائے تو ہر حصہ منزل کہلاتا ہے۔مگر ہندی ماہرین نجوم دائرۃ البروج کو 27 مساوی حصوں میں تقسیم کرتے ہیں اور قمری منازل کو نکھشتر کہتے ہیں۔ ہر نکھشتر 13 درجے اور 20 دقیقے پر مشتمل ہوتا ہے۔ جنہیں مزید چار حصص میں بانٹا جاتا ہے، انہیں عربی میں ’’قدم‘‘ اور سنسکرت میں ’’چرن‘‘ یا ’’پد‘‘ کہتے ہیں۔ ہر برج 9 قدم یا چرن پر مشتمل ہوتا ہے۔
ہندی نجوم میں ان منازل القمر کو بہت اہمیت حاصل ہے کیونکہ تمامی معروف ادوار الکواکب (گرہ دشا) کی بنیاد یہی نکھشتر ہیں۔ اسی طرح اختیار النجوم (مہورت) اور نومولود کا نام تجویز کرنے کے لئے ان قمری منازل کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔