تبادلۂ خیال:مھدی علیہ السلام
وکیپیڈیا سے
بہتر ہو گا کہ مضامین لکھنے میں علمی انداز اپنایا جائے۔ مذہبی انداز سے وکیپیڈیا پر حق ادا نہیں ہوتا۔ ایسا لگتا ہے کہ مضمون نگار کی اپنی سوچ ہے۔ حوالے دے کر بتانا چاہیے کہ یہ کس نے کہا ہے۔ کس نے اختلاف کیا ہے۔ --Urdutext 01:32, 19 اگست 2006 (UTC)
Urdutext میں آپ کے خیال سے اتفاق کرتا ہوں۔ --کامی 13:16, 30 جنوری 2007 (UTC)
السلام علیکم
اگر یہ مضمون امام مہدی علیہ السلام کے بارے میں ہے تو میرے خیال سے اس میں سنی موقف بھی شامل ہونا چاہیے ۔۔۔
شکریہ
- نوید صاحب، دستخط کے لیے چار "~" ڈالنے ہوتے ہیں (یا اوپر بٹن دیا ہے)۔ یہ مضمون بھی دوبارہ لکھنے کی فہرست میں ہونا چاہیے۔ آپ اس مضمون میں بخوشی ترمیم کر سکتے ہیں۔ وکیپیڈیا کے راہنما اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے۔
en:Wikipedia:No_original_research, en:Wikipedia:Verifiability, en:Wikepedia:Attribution --Urdutext 00:18, 10 مارچ 2007 (UTC)
[ترمیم] تبادلۂ خیال:مھدی علیہ السلام
اس مضمون کو نئے سرے سے ترتیب دینے کی ضرورت ہے جس میں کسی قسم کی فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر نہ ہو۔
- صرف اس لیے کسی چیز کو ھٹا دینا کہ وہ کسی فرقہ کے عقائد کے مطابق ہے درست نہیں کیونکہ کوئی فرقہ قطعیت کے ساتھ نہیں کہہ سکتا کہ ان کا نقطہ نظر درست ہے۔ چونکہ انگریزی وکی پالیسی کے عین مطابق ہے اس لیے وہاں سے دیکھا جا سکتا ہے کہ اس میں تمام فرقوں اور مذاہب کا نقطہ نظر شامل ہوتا ہے۔ اس کو فرقہ وارانہ مواد کو ھٹایا نہیں جاتا بلکہ ھر ایک کے خیال کو حوالوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
کسی کا مواد آپ کے لیے تو قابل اعتراض ہو سکتا ہے مگر کسی اور کے مطابق نہیں۔ اس لیے گذارش یہ ہے کہ فرقہ وارانہ نفرت یہاں مت پھیلائیں اور ایک دوسرے کی عزت کریں۔ دوسرے، یہ بات کہ کیا چیز فرقہ وارانہ مواد کے زمرے میں آتی ہے قابل بحث ہے۔ اس لیے کیا ہم تمام اسلامی مضامین کو وکی پر نہ آنے دیں کیونکہ وہ ھر صورت میں کسی نہ کسی فرقہ ہی کے عقائد کی نمائندہ ہوتی ہے۔ ؟ ظاہر ہے کہ ایسا کرنا بھی ٹھیک نہیں ہوگا۔ سید سلمان رضوی
- وکی کا اپنا ایک مخصوص غیر جانبدارانہ انداز ہے جو مجھے بہت پسند ہے لیکن اس مضمون کو پڑھ کے ایسا لگتا ہے کہ میں دکی پہ نہیں بلکہ کسی شیعہ سائیٹ پر اگیا ہوں ۔میں نے جو محسوس کیا وہ بتا دیا۔
- براہ کرم رائے دیتے وقت اپنے دستخط ضرور کر دیا کریں۔ مضمون کے اوپر "دوبارہ سے لکھنے" کا نوٹ لگا تو ہؤا ہے۔ پھر جھگڑا کیسا؟
--Urdutext 00:21, 24 مارچ 2007 (UTC)
[ترمیم] مضمون میں تبدیلی
میں اس مضمون کو وکیپیڈیا کے اصولوں کے تحت امام مھدی علیہ السلام کے عنوان سے تحریر کر رہا ہوں۔ جب وہ مکمل ہو جائے گا تو یہ مندرجات ختم کر کے وہاں رجوع کروا دوں گا۔ دوسرے نام سے تحریر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس پر یہاں بحث جاری رہے ۔ براہِ کرم کچھ دن بعد امام مھدی علیہ السلام کو دیکھ کر اپنی رائے سے آگاہ کیجیے۔ یاد رہے کہ امام مھدی علیہ السلام اس مضمون سے مختلف مضمون ہے اور فی الحال اسے ایک الگ مضمون کی حیثیت رہے گی۔ تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔ اگر مضمون کی تیاری کے سلسلے میں کسی دوست کی کوئی تجویز ہے تو ضرور بتائیں تاکہ ایک بہتر مضمون کی تشکیل ہو سکے۔ میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ وکی ایک انسائکلوپیڈیا (دائرۃ المعارف) ہے اور اس پر سب کچھ ملنا چاہئیے مثلاً مختلف فرقے امام مھدی علیہ السلام کے بارے میں کیا عقیدہ رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں اگر کوئی دوست اپنے یا مختلف فرقے کے امام مھدی علیہ السلام کے بارے میں عقائد کے بارے میں کسی ویب سائٹ (جال محیط العالم) کی نشاندہی کر سکیں جہاں مستند حوالے بھی موجود ہوں تو میں ممنون ہوں گا۔ ویسے تو اردو وکی پر حوالے دینے کا رواج نہ ہونے کے برابر ہے مگر میں ذیادہ سے ذیادہ حوالے دینے کی کوشش کروں گا۔ مضمون مکمل ہونے تک اگر کوئی رائے نہیں آتی تو اس مضمون کو یہاں منتقل کر دوں گا۔--سید سلمان رضوی 00:51, 24 مارچ 2007 (UTC)