ناصریہ
وکیپیڈیا سے
ناصریہ (عربی میں الناصرية ) عراق کے جنوب مغرب میں ایک شہر ہے۔ یہ صوبہ ذی قار میں شامل ہے۔ اس کی آبادی پانچ لاکھ سے زیادہ ہے۔ یہ 1870 عیسوی میں برطانوی استعمار نے دریائے فرات کے کنارے آباد کیا۔ مگر مکمل شہر کی شکل 1915 میں دی گئی۔ عثمانی ترکوں اور انگریزوں کی جنگ کے دوران ادھر دو ھزار مسلمان ترک افواج میں شہید ہوئے اور انگریزوں کی طرف چار سو افراد ھلاک ہوئے جن میں ھندوستانی لوگ بھی شامل تھے۔ موجودہ جنگ میں عراق پر امریکی قبضہ میں بھی یہ شہر کافی اھم ہے۔