چھوئی موئی
وکیپیڈیا سے
![]() |
||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|
![]() چھوئی موئی کا پودا
|
||||||||
قـواعـد اسـم بنـدی | ||||||||
|
چھوئی موئی (Mimosa pudica) ایک بیلدار پودا ھے جب اسے چھوا جاتا ھے تو اسکے پتے اندر کو مڑتے ھیں اور جھک جاتے ھیں۔ چند منٹ بعد اپنی اصل حالت میں واپس آ جاتے ھیں۔ اس وجہ سے یہ اکثر اگایا جاتا ھے۔ اسکا وطن برازیل ھے۔
چھوئی موئی کے چھونے پر پتوں کے بند ہونے کے دلچسب عمل کی وجہ سے اسکے کئی نام ہیں:
- لاجونتی
- Touch Me Not
اگنے کے ابتدائی دور میں یہ پودا سیدھا کھڑا ھوتا ھے۔ لیکن لمباھونے پر بیل کی شکل اختیار کر لیتا ھے۔ اور 5 فٹ تک لمبا ھو سکتا ھے۔ اسپر ہلکے گلابی رنگ کے گول پھول آتے ھیں اور بیج چھوٹی سی پھلی کی شکل میں بنتے ھیں۔ شام کے وقت بھی اس پودے کے پتے اندر کو مڑ کر جھک جاتے ھیں اور صبح سورج نکلنے پر دوبارہ کھل جاتے ھیں۔