کوفہ
وکیپیڈیا سے
کوفہ (عربی میں كوفة ) عراق کا ایک شہر ہے جو دریائے فرات کے کنارے آباد ہے۔ یہ صوبہ نجف میں شامل ہے۔ نجف سے صرف 10 کلو میٹر اور بغداد سے جنوب میں 170 کلومیٹر دور ہے۔ اس کی آبادی ایک لاکھ دس ھزار کے قریب ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے دور میں اسلامی مملکت کا دار الخلافہ تھا۔ اس شہر کے نام پر خط کوفی مشہور ہے جو قرآن کے لکھے جانے کے لیے ابتداء میں استعمال ہوتا رہا ہے۔