کے ٹو
وکیپیڈیا سے
کے ٹو | |
---|---|
موسم گرما میں کے ٹو کا ایک منظر |
|
بلندی | 8611 میٹر (28251 فٹ) |
مقام | پاکستان |
پہاڑی سلسلہ | قراقرم |
فتح اول | 31 جولائی 1954ء لیساڈلی اور کمپانونی |
کے ٹو دنیا کی دوسری بلنر ترین چوٹی ہے۔ یہ سلسلہ کوہ قراقرم، پاکستان میں واقع ہے۔ اس کی بلندی 8611 میٹر/28251 فٹ ہے۔ اسے دو اطالوی کوہ پیمؤں لیساڈلی اور کمپانونی نے 31 جولائی 1954 کو سر کیا۔
اسے ماؤنٹ گڈون آسٹن اور شاہگوری بھی کہتے ہیں.
فہرست |
[ترمیم] تاریخ
1856 میں اس پہاڑ کا پہلی بار گڈون آسٹن نے سروے کیا۔ تھامس ماؤنٹ گمری بھی اس کے ساتھ تھا اسنے اسکا نام کے ٹو رکھا کیونکہ سلسلہ کوہ قراقرم میں یہ چوٹی دوسرے نمبر پر تھی۔
کے ٹو پر چڑھنے کی پہلی مہم 1902 میں ہوئی جو کہ ناکامی پر ختم ہوئی۔ اسکے بعد 1909، 1934، 1938، 1939 اور 1953 والی کوششیں بھی ناکام ہوئیں۔ 31 جولائی 1954 کی اطالوی مہم بالاخر کامیاب ہوئی۔ لیساڈلی اور کمپانونی کے ٹو پر چڑھنے میں کامیاب ہوۓ۔ 23 سال بعد اگست 1977 میں ایک جاپانی کوہ پیما اچیرو یوشیزاوا اس پر چڑھنے میں کامیاب ہوا۔ اسکے ساتھ اشرف امان پہلا پاکستانی تھا جو اس پہ چڑھا۔ 1978 میں ایک امریکی ٹیم اس پر چڑھنے میں کامیاب ہوئی۔
کے ٹو کو ماؤنٹ ایورسٹ کے مقابلے میں زیادہ مشکل اور خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ کے ٹو پر 246 افراد چڑھ چکے ہیں جبکہ ماؤنٹ ایورسٹ پر 2238۔
[ترمیم] کتابیات
- شاہگوری (مستنصر حسین تارڑ)
- Pakistan Trekking Guide (شاء)
[ترمیم] کے ٹو پر فلمیں
- Vertical Limits
- K2
[ترمیم] بیرونی روابط
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
زمرہ جات: نامکمل | پاکستان | پہاڑ | پاکستان کے پہاڑ