گرنتھ صاحب
وکیپیڈیا سے
گرنتھ صاحب سکھ مت کی مقدس کتاب ہے۔ گرنتھ پنجابی میں کتاب کو اور صاحب اردو اور عربی میں دوست ساتھی یا مالک کو کہتے ہیں۔ سکھ اسے محض مذہبی کتاب ہی نہیں سمجھتے بلکہ یہ انکے لیۓ زندہ گرو کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسلئے اسے گرو گرنتھ صاحب بھی کہتے ہیں۔
گرنتھ صاحب 1430 صفحات پر مشتمل ہے۔اسمیں سکھ گروؤں کے ارشادات کے علاوہ دوسرے سنتوں اور مذہبوں یعنی اسلام اور ہندومت کے نظریات بھی شامل ہیں۔
گرنتھصاحب مترنم پنجابی میں ہے اور اسکا رسم الخط گر مکھی ہے۔ اسے امرتسر بھارت کے ایک گردوارہ میں شائع کیا جاتا ہے۔ گرنتھ صاحب گردوارہ میں اونچی جگہ پر رکھی جاتی ہےاور اسے پڑھنے کے خاص آداب ہیں۔