اردو

وکیپیڈیا سے

اردو
Image:URDUKHAT.PNG
پاکستان، بھارت اور 19 اور ممالک ممالک
بولنے والے 10،40،00،000
رتبہ 20
قسم بندی ہند و يورپی

 ہند و ايرانی
  ہند و آريا
   ہند و آريا درميانی خطہ
    مغربی ہندی
     ہندوستانی
      اردو

سرکاری حيثيت
سرکاری زبان پاکستان
بھارت (چند علاقے)
لسانی کوڈ
آئ ايس او - 639-1 يو آر
آئ ايس او - 639-2 يو آر ڈی
ايس آئ ايل يو آر ڈی

اردو ہندوآریائی زبانوں کی ہندويورپی شاخ کی ایک زبان ہے جو تيرھويں صدی ميں بر صغير ميں پيدا ہوئی ـ اردو پاکستان کی سرکاری زبان ہے اور بھارت کی سرکاری زبانوں ميں سے ايک ہے۔ اردو بھارت ميں 5 کروڑ اور پاکستان ميں 1 کروڑ لوگوں کی مادری زبان ہے مگر اسے بھارت اور پاکستان کے تقریباً 50 کروڑ لوگ بول اور سمجھ سکتے ھیں ۔ جن میں سے تقریباً 10.5 کروڑ لوگ اسے باقاعدہ بولتے ھیں۔

اردو زبان ان ممالک ميں زيادہ بولی جاتی ہے: افغانستان, بحرين, بنگلہ ديش, فی جی, المانيہ، گيانہ، بھارت، مورشس، عمان، پاکستان، قطر، سعودی عرب، جنوبی افريقہ، متحدہ عرب امارات، برطانيہ اور امريکہ۔

لسانِِِِ اردو تقریباَ 1500 عیسوی میں مغلوں کے لشکروں میں ساخت ہوئی تھی جو کہ مختلف زبانوں کی ایک آمیزش تھی مثلاً عربی, فارسی, پنجابی وغیرہ. اردو کے بیشتر الفاظ عربی اور فارسی اور پنجابی سے ہیں۔

اردو کا رسم الخط فارسی سے ماخوذ ہے جو کہ خود عربی کے رسم الخط سے ماخوذ ہے۔ اردو عربی اور فارسی کی طرح دائیں سے بائیں لکھی جاتی ہے۔ مشاہدہ کرنے ميں اردو، فارسی اور عربی کے رسم الخط تقریباَ یکساں ہیں. عربی رسم الخط کے بر عکس اردو کو فارسی کی طرح خطِ نستعليق ميں تحریر کیا جاتا ہے۔ ہندی زبان ديو ناگری رسم الخط ميں تحریر کی جاتی ہے۔ حالیہ کوششيں جاری ہيں کہ اردو کے کمپيوٹروں ميں آسانی سے استعمال کے لۓ کوئی بندوبست کيا جائے۔ اردو کے لئے یونی کوڈ کا استعمال کمپیوٹرز میں بڑھتا جا رہا ہے۔

اردو پاکستان کی عام فہم اور عوامی زبان ہے ليکن زيادہ تر پاکستانيوں کی پہلی / مادری زبان نہيں ہے۔ اردو صرف 10٪ پاکستانيوں کی مادری زبان ہے ليکن تقریباً سب پاکستانيوں کو سمجھ آتی ہے۔

اردو زبان ميں نظم اور نثر دونوں ميں بہت عمدہ اور بڑھيا مواد موجود ہے۔ناول، افسانہ، داستان، غزل، نظم، رباعی مرثیہ اور نوحہ سب نے اردو ميں بہت ترقی کی ہے۔ البتہ مرثیہ اورنوحہ دونوں ايسی اصناف نظم ھیں جو بنيادی طور پر اردو ميں ہی موجود ھیں۔

اردو زبان کے مشہور شعراء کے ناموں ميں ميرتقى مير، مرزا اسداللہ غالب اور علامہ محمد اقبال کے نام نماياں ہيں۔


[ترمیم] دیگر متعلقہ صفحات

اردو ویب سائٹس کی فہرست [ Al Qamar Online]

اردو میں لکھے جانے والی ذاتی ویب سائٹس کی فہرست

[ترمیم] بیرونی روابط