ہم جاء
وکیپیڈیا سے
ہم جاء یا آئسوٹوپ (Isotope) کا لفظی مفہوم ہے ، ایک ہی (ہم) جگہ (جاء) پر پائے جانے والے ۔ چونکہ کسی جوہر کے مختلف ہم جاء مختلف جوہری اوزان رکھنے کے باوجود دوری جدول (periodic table) میں ایک ہی مقام پر رکھے جاتے ہیں اس لیۓ انکو ہم جاء کہا جاتا ہے ۔ انگریزی میں یہ لفظ 1913 سے استعمال میں آیاہے جو کہ یونانی کے دوالفاظ کا مرکب ہے - isos (یکساں / ہم) اور topos (مقام / جگہ / جاء)
ایک ایٹم یا جوہر کا جوہری عدد (atomic number) تو ایک ہی ہوتا ہے لیکن بعض اوقات اس کا کميتي عدد (mass number) مختلف ہوتا ہے۔ جس کو اس جوہر کا ہم جاء کہتے ہیں،۔ جبکہ اس مظہر کو ہمجایئت (آئسوٹوپی) کہتےہیں۔ ایسا تب ہوتا ہے جب ایک ہی عنصر کے جواہر میں مرکزے (نیوکلئس) میں موجود بے بار کے برقيوں یعنی متعادلوں ( نیوٹرانز -- واحد: متعادلہ / نیوٹرون -- ) کی تعداد بدلتی ہے۔ مثلا ہائیڈروجن کے تین ہم جاء ہیں۔ جن کے نام پروٹئیم ، ڈوریٹئیم اور ٹریٹئم ہیں