ہنرک ابسن
وکیپیڈیا سے
Henrik Ibsen
پیدائش؛ 1828ء انتقال؛1902ء
ناروے کا عظیم ڈراما نگار اور شاعر۔ ابھی بچہ ہی تھا کہ باپ نے ساری جائیداد عیاشی کی بھینٹ چڑھا دی۔ اور ابس کو پندرہ برس کی عمر میں ایک فارمیسی کی ملازمت سے زندگی شروع کرنا پڑی۔ 1851ء میں نیشنل تھیٹر میں سٹیج ڈائرکٹر بن گیا۔ 1864ء میں اپنے ملک کے سیاست دانوں کی پالیسی سے بے زار ہو کر جرمنی اور پھر اٹلی چلا گیا۔ 1891ء میں واپس ناروے آیا۔ پہلے پچیس سال میں تاریخی ڈرامے لکھے۔ معاشرتی مسائل پر توجہ دینے کا دور 1877سے شروع ہوتا ہے۔ جب اس نے مشہور ڈراما سماج کے معمار پیش کیا۔ ابسن کے ڈرامے دنیا کی تمام بڑی زبانوں میں ترجمہ ہوچکے ہیں۔