الیگزنڈر گراہم بیل

وکیپیڈیا سے

Alexander Graham Bell


الیگزنڈر گراہم بیل
الیگزنڈر گراہم بیل

پیدائش: 1847ء

انتقال: 1922ء

ٹیلے فون کا موجد۔ ایڈنبرا ’’ سکاٹ لینڈ ‘‘ میں پیدا ہوا۔ ایڈنبرا اور لندن میں تعلیم پائی۔ 1871ء میں بوسٹن امریکا آیا۔ اس کے والد اور دادا نے اپنی زندگی انسانی آواز کے مطالعے اور گونگے بہروں کی تعلیم کے لیے وقف کردی تھی۔ بیل نے بھی باپ دادا کا پیشہ اختیار کیا۔ اس کی شہرت اگرچہ ٹیلیفون کی وجہ سے ہوئی۔ مگر اس کا اپنا شوق زندگی بھر بہروں کی مدد کرتا رہا۔ اس نے شادی بھی ایک مادرزاد بہری لڑکی سے کی۔ بہروں کا ایک سکول کھولا اور بہروں کی تعلیم دینے والے مدرسین کے لیے الگ سکول قائم کیا۔ ان کاموں کے ساتھ ساتھ ٹیلیفون ایجاد کرنے کی کوشش بھی کرتا رہا۔ آخر مارچ 1876ء میں وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوگیا۔ اس نے آواز کی شدت اور کیفیت کو جانچنے کا آلہ ’’ آواز پیما‘‘ بھی ایجاد کیا۔ 1880ء میں حکومت فرانس کی طرف سے اُسے ٹیلیفون ایجاد کرنے پر پچاس ہزار فرانک انعام دیا گیا۔ یہ رقم اس نے صنعتی تحقیق کی لیبارٹری کو عطا کردی۔