تائی پے 101
وکیپیڈیا سے
تائی پے 101 تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں قائم ایک بلند عمارت ہے جسے اس وقت دنیا کی بلند ترین عمارت کا درجہ حاصل ہے۔
اس عمارت کو سی وائی لی اینڈ پارٹنرز نے ڈیزائن اور کے ٹی آر ٹی جوائنٹ وینچر نے تعمیر کیا۔
عمارت کا اصل نام تائی پے فنانشل سینٹر تھا۔ اسے 2004ء میں ایمپورس اسکائی اسکریپر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تائی پے 101 کی منزلوں کی تعداد 101 ہے اور عمارت کی مجموعی بلندی 509 میٹر (ایک ہزار 671 فٹ ہے)۔ عمارت نے ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں قائم پیٹروناس ٹوئن ٹاور کا ریکارڈ اپنے نام کیا جس کی بلندی 452 میٹر (ایک ہزار 483 فٹ) ہے۔