جھیل سپیریئر
وکیپیڈیا سے
جھیل سپیریئر شمالی امریکہ میں واقع عظيم جھیلوں کے سلسلے کی سب سے بڑی جھیل ہے۔ یہ سطحی حجم کے اعتبار سے دنیا میں تازہ پانی کی سب سے بڑی اور حجم کے اعتبار سے تیسری سب سے بڑی جھیل ہے۔
یہ جھیل امریکہ اور کینیڈا کے درمیان سرحدوں پر واقع ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 563 کلومیٹر (350 میل) اور زیادہ سے زیادہ چوڑائی 257 کلومیٹر (160 میل) ہے۔ اس کا سطحی رقبہ 82 ہزار 414 مربع کلومیٹر (31 ہزار 820 مربع میل) ہے۔ جھیل سپیریئر کی اوسط گہرائی 147 میٹر (482 فٹ) ہے جس میں زیادہ سے زیادہ گہرائی 406 میٹر (1333 فٹ) ہے۔
جھیل سپیریئر میں پانی کا حجم 12،100 مکعب کلومیٹر (2900 مکعب میل) ہے۔ اس کے ساحلوں کی لمبائی 4385 کلومیٹر (2725 میل ہے)۔ یہ جھیل سطح سمندر سے 600 فٹ (183 میٹر) بلند ہے۔
جھیل سپیریئر سطحی حجم کے اعتبار سے دنیا میں تازہ پانی کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔ سائبیریا کی جھیل بیکال حجم کے اعتبار سے بڑی ہے جبکہ بحیرہ قزوین حجم اور سطحی رقبے دونوں لحاظ سے اس سے بڑا ہے لیکن اس کا پانی نمکین ہے۔
جھیل سپیریئر میں اتنا پانی ہے کہ اگر اسے چھوڑدیا جائے تو براعظم جنوبی و شمالی امریکہ دونوں پر ایک فٹ (30 سینٹی میٹر) پانی کھڑا ہوگا۔
جھیل میں آنے والے سالانہ طوفانوں کے دوران اس میں 20 فٹ (6 میٹر) بلند لہریں تک اٹھتی دیکھی گئی ہیں۔
جھیل میں 200 سے زائد چھوٹے بڑے دریاؤں کا پانی گرتا ہے۔ جھیل سپیریئر کا سب سے بڑا جزیرہ آئل رائل ہے جو امریکی ریاست مشی گن میں واقع ہے۔
جھیل سپیریئر | جھیل مشی گن | جھیل ہیورون | جھیل ایری | جھیل اونٹاریو
<noinclude>