جھیل ہیورون
وکیپیڈیا سے
جھیل ہیورون شمالی امریکہ میں واقع 5 عظیم جھیلوں کے سلسلے کا حصہ ہے جس کے مغرب میں جھیل مشی گن اور مشرق میں جھیل اونٹاریو واقع ہیں۔ اس کانام فرانسیسی جہاز رانوں نے مقامی آبادی کے نام پر رکھا جو ہیورون کہلاتی تھی۔
یہ سطحی رقبے کے اعتبار سے عظیم جھیلوں کے سلسلے کی دوسری سب سے بڑی جھیل ہے۔ 23،010 مربع میل (59،596 مربع کلومیٹر) کےساتھ یہ تقریبا امریکی ریاست مغربی ورجینیا کے برابر ہے۔ اس کے علاوہ زمین پر تازہ پانی کی تیسری سب سے بڑی جھیل ہے۔ اس کا حجم 850 مکعب میل (3540 مکعب کلومیٹر) ہے اور ساحلوں کی لمبائی 3،827 میل (6،157 کلومیٹر) ہے۔
جھیل ہیورون کی سطح سطح سمندر سے 577 فٹ (176 میٹر) بلند ہے۔ اس کی اوسط گہرائی 195 فٹ (59 میٹر) جبکہ زیادہ سے زیادہ گہرائی 750 فٹ (229 میٹر) ہے۔ جھیل کی لمبائی 206 میل (332 کلومیٹر) اور چوڑائی 183 میل (245 کلومیٹر ہے)۔
جھیل سپیریئر | جھیل مشی گن | جھیل ہیورون | جھیل ایری | جھیل اونٹاریو
<noinclude>
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔