زمرہ:خوردونوش
وکیپیڈیا سے
خوراک یا غذا میں ہر وہ چیز شامل ہے جو جسم میں داخل ہونے کے بعد اسکی نشونما کرتی ہو۔ طبی اعتبار سے خوراک کی تعریف یوں بھی ہوتی ہے کہ وہ شہ جو تغذیہ کے بعد زندہ اجسام میں ہونے والے میٹابولزم کے عمل میں حصہ لے کر خلیات اور بافتوں / ٹشوز کے اندر توانائی اور حرارت میں تبدیل ہو اور جسم کی تعمیر و زندگی کی بقا کا زریعہ بنے۔
عام طور پر تو غذا کے لفظ سے مراد ٹھوس کھانے کی لی جاتی ہے لیکن بیان کردہ تعریف کی رو سے اگر کوئی مایع شہ بھی خوراک کے افعال انجام دے تو ایسا مشروب بھی خوراک ہی کہلایا جاۓ گا ، جیسا کہ طب میں معمول کی غذا نا کھا سکنے والے مریض کو خوراک مائع شکل میں بھی دی جاتی ہے ۔ اور آج کل تو مختلف فوڈ ڈرنکس / غذائی مشروب بھی بازار میں دستیاب ہو رہۓ ہیں ۔