لسی
وکیپیڈیا سے
لسی دھی کو بلو کر بنایا جانے والا مشروب ہے۔ اکثر مدھانی میں بلوتے ہوۓ اس میں سے مکھن علیحدہ کر لیا جاتا ہے۔ پھر اسمیں حسب منشا نمک اور پانی ملایا جاتا ہے۔ کچھہ لوگ اس میں چینی بھی ملاتے ہیں۔ لسی پاکستان بالخصوص پنجاب کے دیہاتی علاقوں میں بہت مقبول ہے۔ سخت گرمی میں یہ ٹھنڈک اطمینان اور نیند کا باعث ہے۔