ذاتی رقمی معاون
وکیپیڈیا سے
ذاتی رقمی معاون (personal digital assistant) جسکو مختصراً PDA بھی کہا جاتا ہے دراصل ایک دستی یا Hand-held (یعنی جسکو صرف ایک ہاتھ سے گرفت میں لیا جاسکتا ہے) آلـہ ہے جو کہ شمارندہ ، بعید تکلم (ٹیلیفون) ، شبیہ کامل (فیکس) اور شبکہ (انٹرنیٹ) کی خصوصیات اپنے اندر سموۓ ہوتا ہے۔
ایک مثالی ذاتی رقمی معاون آپکے لیۓ ایک موبائل فون ، فیکس مشین ، انٹرنیٹ اور روزنامـچہ سازی تک کے تمام کام انجام دے سکتا ہے۔