رتھ فاؤ
وکیپیڈیا سے
رتھ فاؤ (Ruth Pfau) ایک جرمن ڑاکٹر ہے۔ اس نے اپنی زندگی پاکستان میں کوڑیوں کے علاج کے لیۓ 1962 وقف کی ہوئ ہے۔
رتھ فاؤ 1929ء کو جرمن شہر لیپزگ میں پیدا ہوئ۔ طب کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس نے سوچا کہ زندگی کا کوئ بڑا مقصد ہونا چاہیے۔ دکھی انسانوں کی خدمت کرنا ہی اس کے نزدیک زندگی کا بڑا مقصد تھا۔ اس کے لیۓ وہ عیسائ مبلغین کی ایک انجمن میں شامل ہوگئ۔ 1962ء میں وہ کراچی آگئ اور مریضوں کی خدمت شروع کر دی۔ یہاں آکر اس نے دیکھا کہ کوڑھ کے مریض بہت بری حالت میں ہیں۔ کوڑھ کے مریضوں کو ٹھیک کرنا ہی اسنے اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا۔ وہ سندھ، سرحد، بلوچستان اور شمال میں دور دراز علاقوں میں گئ۔ ایسے مریضوں کے لیۓ دوائیاں فراہم کیں انکے لیئے ہسپتال بناۓ وہ پاکستان سے باہر جاتی بلخصوص جرمنی ميں اور ان مریضوں کے لیۓ پیسے اکٹھے کرتی۔
پاکستان نے رتھ فاؤ کو ہلال امتیاز سے نوازا۔