رقمی قرص منظرہ
وکیپیڈیا سے
ڈی وی ڈی (ڈیجیٹل ویڈیو ڈسک کہیں یا ڈیجیٹل ورسٹائل ڈسک کہیں) میں اور سی ڈی میں بنیادی فرق اس کے حجم یعنی کپیسیٹی کا ہے۔ ایک عام سی ڈی کی کپیسیٹی 650 سے 800 ایم بی تک ہوتی ہے۔ لیکن ڈی وی ڈی کی کپیسیٹی 7۔4 جی بی یعنی گیگا بائٹ ہوتی ہے۔ اس کے لیے ڈرائیو بھی علیحدہ ہوتی ہے۔ ہر سی ڈی کو ڈی وی ڈی ڈرائیو پڑھ سکتی ہے، لیکن سی ڈی ڈرائیو ڈی وی ڈی کو لکھ یا پڑھ نہیں سکتی۔
- چونکہ انگریزی مخفف ڈی وی ڈی ہی رائج ہے لہذا اس مضمون میں اسی کو استعمال کیا گیا ہے مگر اردو زبان میں مضمون ہونے کے علمی تقاضوں کو مدنظر رکھتےہوۓ اسکے دونوں انگریزی اسم طویل کے اردو متبادل ذیل میں درج کیۓ جارہے ہیں۔ Digital disc کو رقمی قرص کہا جاتا ہے اور باقی وضاحت رنگوں سے کردی گئی ہے۔
-
- Digital Versatile Disc = رقمی قرص ہمہ گیر
- Digital Video Disc = رقمی قرص منظرہ
[ترمیم] اقسام
- اس کی بھی سی ڈی کی طرح وہی اقسام ہوتی ہیں یعنی
- ڈی وی ڈی جو کہ مارکیٹ سے تیار حالت میں ملتی ہے۔ اسے ہم پڑھ تو سکتے ہیں لیکن لکھ نہیں سکتے
- ڈی وی ڈی آر جو کہ ہم خود ایک بار لکھ سکتے ہیں، لیکن مٹا نہیں سکتے
- ڈی وی ڈی آر ڈبلیو جس کو ہم لکھ کر مٹا اور دوبارہ بھی لکھ سکتے ہیں۔
- اس کے علاوہ بھی ڈی وی ڈی کی تین مزید اقسام ہیں
- ڈی وی ڈی آر/آر ڈبلیو (مائنس)
- ڈی وی ڈی آر/آر ڈبلیو (پلس)
- ڈی وی ڈی ریم
ڈی وی ڈی کی بعض اقسام ڈؤل لیئر کہلاتی ہیں۔ یعنی دوہری تہہ۔ ان میں ڈیٹا کو دوگنی مقدار میں لکھا جا سکتا ہے۔ یعنی ساڑھے آٹھ گیگا بائٹس کا ڈیٹا ایک ڈسک پر آجاتا ہے۔
نئی قسم ڈی وی ڈی بلیو رے ڈسک پر کام جاری ہے۔ اس کو مارکیٹ میں لانچ کیا گیا ہے۔ اس میں ہر ڈسک 20 گیگا بائٹس یا اس سے زائد ڈیٹا محفوظ کر سکے گی۔