سنیل دت
وکیپیڈیا سے
پیدائش:6 جون 1929ء
انتقال:مئی 2005ء
بالی وڈ کے معروف اداکار اور بھارت کے سابق کھیلوں کے وزیر، پاکستان کے شہر جہلم میں پیدا ہوئے۔ ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ۔ ایک اداکار کی حیثیت سے تاریخی فلم ’ مدر انڈیا‘، سجاتہ، پڑوسن، جانی دشمن ، میرا سایہ اور ملن جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ اپنے دور میں مسٹر دت نے تقریبا سبھی بڑے پروڈکشنز اور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا ۔ ان کی آخری فلم منا بھائی ایم بی بی ایس تھی۔ فلم میں کامیاب اداکار ہونے کے بعد انہوں نے سیاست میں حصہ لیا اور اس میدان میں بھی انہوں نے مثال قائم کر دی ۔ پانچ مرتبہ وہ ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ منموہن سنگھ حکومت میں کھیل کے مرکزی وزیر رہے۔ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔ سنیل دت نے اپنے وقت کی معروف اداکارہ نرگس سے شادی کی۔ان کے بیٹے سنجے دت بھی بالی وڈ کے مشہور اداکار ہیں۔