جہلم
وکیپیڈیا سے
جہلم | |
عمومی معلومات | |
صوبہ | پنجاب |
آبادی | 293,000 |
کالنگ کوڈ | 054 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
پاکستان میں صوبہ پنجاب کا ایک شھر ہے۔ جہلم دریائے جہلم اور جی ٹی روڈ کے سنگم پر واقع ہے۔ دریا کے دوسرى طرف سرائے عالمگير نام کا قصبہ واقع ہے جہاں ملٹری کالج جہلم واقع ہے۔ جی ٹی روڈ ان دونوں آبادیوں سے گذرتا ہے۔ جہلم کی اھم مقامات میں تاریخی قلعہ رہتاس اور منگلہ ڈیم ہیں۔ یہاں ایک گالف کھیلنے کا میدان بھی ہے جہان قومی گالف تورنامنٹ منعقد ہوتے ہیں۔ جہلم کے لوگ فوج کی ملازمت کو ترجیح دیتے ہیں۔
ضمیر جعفری کرنل محمد خان کی کتاب بجنگ آمد کے دیباچے میں لکھتے ہیں کہ اگر گھروں کے اوپر ماٹو لکھنے کا رواج ہوتا تو جہلم کے ہر گھر کے دروازے پر نضیری کا یہ مصرع ضرور کندھ ہوتا:
کسے کے کشتہ نہ شد از قبیلہ مانیست
(جس نے کسی کو قتل نہیں کیا اسکا میرے قبیلے سے کوئی تعلق نہیں)
فہرست |
[ترمیم] جہلم برطانوی عہد میں
1849 میں برطانوی فوج پنجاب میں داخل ہوتی ہے اور یوں جہلم ان کی عمل داری میں آجاتا ہے۔ برطانوی دور میں جہلم میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کیں گئی یہاں ایک بہت بڑی چھاونی تعمیر کی گئی۔ اس کے ساتھ ایک بہت بڑا ہسپتال بھی تھا۔ 1873 میں تاریخی ریلوے پل دریاۓ جہلم پر بنایا گیا، مختلف گرجا گھر بناۓ گۓ۔
[ترمیم] قیام پاکستان کے بعد
قیام پاکستان کے بعد شہر کی ہندو آبادی بھارت چلی گئی اور مہاجرین ان کی جگہ آباد ہو گۓ۔
1971 کی جنگ جہلم اور ضلع جہلم کے لیۓ ایک دکھ بھرا واقع تھا۔ جہلم کے ہزاروں جوان مشرقی پاکستان میں شہید ہو گئے اور ہزاروں کی تعداد میں جنگی قیدی۔ مارشل لاء حکمرانوں کے غیر جمہوری فیصلوں نے نا صرف مشرقی پاکستان کو ہم سے علیحدہ کر دیا بلکہ جہلم کو بھی غمگین اور اشک بار کر دیا۔ ماؤں کے بیٹے، بہنوں کے بھائی، بیویوں کے شوہر اور بچوں کے باپ ہمیشہ کے لیۓ ان سے دور ہو گئے۔ ان کے گھروں میں لگی ان کی تصویریں اور انکے عزیزوں کے دلوں میں انکی یادیں انھیں اداس کرتی رہیں گی۔
1992 میں دریاۓ جہلم میں آیا سیلاب بھی جہلم کے لوگوں کے لیۓ ایک المیہ تھا۔
[ترمیم] آب و ہوا
گرمیوں میں جہلم کا درجہ حرارت سخت گرم ہوتا ہے۔ سالانہ بارش کی مقدار 35 انچ سالانہ ہے۔
[ترمیم] اہم شخصیات
- ضمیر جعفری، ممتاز شاعر اور مزاح نگار
- جنرل آصف نواز، پاکستان آرمی کے سربراہ
- رابعہ قاری، پہلی مسلم بیرسٹر
- جسٹس فضل کریم، سپریم کورٹ آف پاکستان
- چوہدری الطاف حسین، پنجاب کے سابق گورنر
- اندر کمار گجرال بھارت کے سابق وزیراعظم
- سنیل دت، بھارتی اداکار
- سبھاش گئی بھارتی پروڈیوسر فلم
- گلزار شاعر
[ترمیم] مزید
اٹک | بہاولنگر | بہاولپور | بھکر | چکوال | ڈیرہ غازی خان | چکوال | فیصل آباد | گوجرانوالا | گجرات | حافظ آباد | جھنگ | جہلم | قصور | خانیوال | خوشاب | لاہور | لیہ | لودھراں | منڈی بہاؤ الدین | میانوالی | ملتان | مظفر گڑھ| ناروال| ننکانہ صاجب| اوکاڑہ| پاکپتن| رحیم یار خان| راجن پور| راولپنڈی| ساہیوال| سرگودھا| شیخوپورہ| سیالکوٹ| ٹوبہ ٹیک سنگھ| وہاڑی
زمرہ جات: شہر (پاکستان) | پنجاب | شہر