سیئرز ٹاور
وکیپیڈیا سے
سیئرز ٹاور امریکہ کے شہر شکاگو میں قائم ایک بلند عمارت ہے جو اس وقت براعظم شمالی امریکہ کی بلند ترین عمارت کا اعزاز حاصل کئے ہوئے ہے۔ عمارت ماضی میں دنیا کی بلند ترین عمارت بھی رہ چکی ہے۔ اس کے ماہر تعمیرات اسکڈمور، اوونگز اینڈ میرل کمپنی کے بروس گراہم اور فضل الرحمن خان تھے۔
عمارت کی تعمیر کا آغاز اگست 1970ء میں ہوا اور 1973ء میں اس نے نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا ریکارڈ توڑ کردنیا کی سب سے بلند ترین عمارت کا اعزاز حاصل کیا۔
سیئرز ٹاور میں کل 108 منزلیں ہیں اور تعمیر کی تکمیل پر اس کی بلندی 1450 فٹ اور 7 انچ تھی لیکن فروری 1982ء میں ٹیلی وژن انٹینا کی تنصیب سے اس کی بلندی 1707 فٹ یعنی 520 میٹر تک پہنچ گئی۔ جون 2000ءمیں مغربی انٹینا مزید بلند کردیا گیا جس سے یہ بلندی 1729 فٹ (527 میٹر) تک جاپہنچی۔