مداریہ
وکیپیڈیا سے
مداریہ (cyclotron) ، ایک ذراتی مسرع یعنی ذرات کو اسراع دینے والا آلہ یا مشین ہے۔ مداریے ، باردار ذرات کو ایک عظیم تعدد (فریکوینسی) اور متبادل وولٹج (alternating voltage) کے زریعے اسراع (درست لفظ مسرع) کرتے ہیں ۔ ایسا ایک عمودی مقناطیسی ساحہ (magnetic field) کے زریعے ممکن ہوتا ہے جس کی موجودگی کی وجہ سے ذرات (جوہری ذرات) مدار کی شکل میں چکر لگانے لگتے ہیں اور ہر چکر پر وہ واپس اسراعی وولٹج سے مدبھیڑ کرتے ہیں۔ اسی مداری گردش کی وجہ سے اس مشین کا نام مــداریــہ کہا جاتا ہے۔