منی پلانٹ
وکیپیڈیا سے
منی پلانٹ (Epipremnum aureum) ایک سرسبز، خوبصورت اور سدا بہار بیل ہے۔ اسے گھروں کے اندر، اور عوامی عمارتوں کے اندر اور باہر لگایا جاتا ہے۔ یہ زمین، گملوں اور پانی میں اگایا جاتا ہے۔ اس کی لمبائ کئ میٹر تک ہو سکتی ہے۔ اس کا وطن جنوب مشرقی ایشیائ ممالک ہیں۔ اسے بڑھنے کے لیۓ گرم مرطوب موسم مون سون پسند ہے۔