وید
وکیپیڈیا سے
وید ہندو مت کے قدیم الہامی سلسۂ کتب کے مجموعے کا نام ہے جو ممکنہ طور پر پندرھویں اور پانچویں صدی قبل مسیح کے دوران صابطۂ تحریر میں لائی گئیں۔ اہل ہنود کی مقدس کتب کی دو بنیادی اقسام یعنی، شروتی اور سمرتی میں سے ویدوں کو اول الذکر میں داخل سمجھا جاتا ہے۔
اپنیشدوں کی توحیدی اور فلسفیانہ تعلیمات کے برخلاف ویدوں کا مرکزی خیال منتر، ہون، مذہبی رسومات، آگ اور براھمن کی تقدیس اور قربانی کی اہمیت ہے۔
[ترمیم] ویدوں کی معروف کتب
- رِگ وید
- سام وید
- یجر وید
- ارتھ وید