پارتھیا
وکیپیڈیا سے
فارس یا ایران کی ایک قدیم سلطنت جس میں ایران کے موجودہ صوبہ جات خراسان اور گورگان اور وسطی ایشیاء کا ایک ملک ترکمنستان کا جنوبی علاقہ شامل تھا۔ تیسری صدی قبل مسیح میں پارتھیا کے لوگوں نے یونانی حکمرانوں کے خلاف بغاوت کردی اور ان کے ایک سردار ارے سس اول نے 250 ق م میں آزاد پارتھیا سلطنت کی بنیاد رکھی۔ جس میں بعد آزاں میسو پوٹیمیا اور آرمینا کے علاوہ ہندوستان اور شام کے سابق ایرانی مقبوضات بھی شامل ہوگئے۔ اس سلطنت کا حکمران طبقہ خود کو ہنحامنشی خاندان کا وارث خیال کرتا تھا۔ لوگوں کا مذہب آباپرستی ، آفتاب پرستی اور زرتشتی عقائد کا ملغوبہ تھا۔ ایشیا میں ان دنوں یہی سلطنت اتنی طاقت ور تھی جس نے رومن توسیع پسندی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ یہ سلطنت 227ء تک قائم رہی۔ اس کے بعد ایران کی نئی ساسانی سلطنت میں ضم ہوگئی۔