پان
وکیپیڈیا سے
پان مزے کے لیۓ کھانے کی ایک چیز ہے۔ یہ پان کے سبز پتوں کا لپٹا ہوا ٹکڑا ہوتا ہے جسمیں خاص مقدار میں کٹا ہوا چھالیہ، چونا، کتھا، سونف اور اگر دل چاہے تو گلقند بھی شامل ہوتی ہے۔ لپٹے ہوۓ پان کو گلوری بھی کہتے ہیں۔ شوقین لوگ اسے منہ میں ڈال کر چباتے رہتے ہیں اور سرخ رنگ کی تھوک جسے پیک کہتے ہیں تھوکتے رہتے ہیں۔
پان کے شوقین بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں پاۓ جاتے ہیں۔
غیر شوقین حضرات کو نسوار کی طرح پان کا فائدہ معلوم نہیں لیکن وہ اسکی پیک سے عاجز رہتے ہیں کہ اسکی وجہ سے جگہ چگہ گندگی پھیلی ہوتی ہے۔