بنگلہ دیش
وکیپیڈیا سے
|
|||||
شعار: ندارد | |||||
ترانہ: امار شونار بنگلہ (ہمارا سنہرا بنگلہ) | |||||
دارالحکومت | ڈھاکہ |
||||
عظیم ترین شہر | ڈھاکہ | ||||
دفتری زبان(یں) | بنگلہ | ||||
نظام حکومت
- صدر
- وزیر اعظم - سربراہ نگراں حکومت |
پارلیمانی جمہوریہ ایاز الدین احمد نشست خالی ایاز الدین احمد |
||||
آزادی - اعلان آزادی - یوم فتح |
پاکستان سے 26 مارچ 1971 18 دسمبر 1971 |
||||
رقبہ - کل - پانی (%) |
144,000 مربع کلومیٹر (94 واں) 55 622.487 مربع میل 7.0 |
||||
آبادی - تخمینۂ 2006 - 2001 مردم شماری - کثافت |
147,365,352 (7واں) 129,247,233 998.6 فی مربع کلومیٹر(7 واں) 2,639 فی مربع میل |
||||
جی۔ ڈی۔ پی۔ (پی۔ پی۔ پی۔) - مجموعی - فی کس |
2005 تخمینہ 305.9 ارب ڈالر (31 واں) 2100 ڈالر (141 واں) |
||||
ایچ۔ ڈی۔ آئی۔ (2004) | 0.530 (137 واں) – متوسط | ||||
سکہ | بنگلہ دیشی ٹکہ (BDT ) |
||||
منطقۂ وقت - گرما (ڈی۔ ایس۔ ٹی۔) |
BDT (یو۔ ٹی۔ سی۔ +6:00) غیر مستعمل (یو۔ ٹی۔ سی۔ +6:00) |
||||
انٹرنیٹ ٹی۔ ایل۔ ڈی۔ | .bd | ||||
کالنگ کوڈ | +880 |
بنگلہ دیش جنوبی ایشیا کا ایک ملک ہے جو تقریبا تمام جانب سے بھارت سے گھرا ہوا ہے تاہم جنوب مشرق میں اس کی سرحد کا کچھ برما اور جنوب میں خلیج بنگال سے ملتا ہے۔
بنگلہ دیش 1947ء میں تقسیم ہند کے وقت پاکستان کا حصہ بنا اور مشرقی پاکستان کہلایا۔ پاکستان کے ان دونوں حصوں کے درمیان 1600 کلومیٹر کا فاصلہ تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان واحد رشتہ اسلام کا تھا حالانکہ نسلی اور لسانی دونوں لحاظ سے یہ ممالک بالکل جدا تھے اور مغربی پاکستان کی عاقبت نااندیش حکومت نے ان تعصبات کوجگایا جس کے باعث بنگلہ دیش نے شیخ مجیب الرحمن کی قیادت میں 1971ء میں آزادی حاصل کی۔ بھارت نے اس جنگ میں بنگلہ دیش کی حمایت کی اور یوں امت مسلمہ کی سب سے بڑی مملکت پاکستان دو لخت ہوگئی۔
آزادی حاصل کرنے کے باوجود بنگلہ دیش سیاسی طور پر عدم مستحکم رہا اور اب تک 13 مختلف سربراہان حکومت اقتدار سنبھال چکے ہیں جبکہ 4 مرتبہ فوج نے اقتدار پر قبضہ کیا۔
بنگلہ دیش آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 7 واں اور رقبے کے لحاظ سے 94 واں سب سے بڑا ملک ہے اور اس خصوصیت کے باعث یہ دنیا کے گنجان آباد ترین ملکوں میں سے ایک ہے۔ اگر اس فہرست میں دنیا بھر میں جزائر کی آبادی کو شمار نہ کیا جائے تو یہ دنیا کا سب سے گنجان آباد ملک بن جائے گا۔ یہ مسلم آبادی کا حامل دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔
دریائے گنگا اور دریائے برہم پتر بنگلہ دیش میں ڈیلٹا بناتے ہوئے خلیج بنگال میں گرتے ہیں جس کے باعث بنگلہ دیش کی سرزمین انتہائی زرخیز ہے۔ یہاں مون سون میں شدید بارشیں ہوتی ہیں اور خلیج بنگال سے طوفان بھی آتے ہیں۔
بنگلہ دیش جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کا بانی رکن ہے اور اسلامی کانفرنس کی تنظیم (موتمر عالم اسلامی) اور ڈی 8 کا بھی رکن ہے۔
[ترمیم] اھم شخصیات
- ڈاکٹر محمد یونس نوبل انعام یافتہ
سارک | |
افغانستان | بنگلہ دیش | بھوٹان | بھارت | پاکستان | سری لنکا | نیپال | مالدیپ
مبصرین: چین | جاپان | امریکہ | جنوبی کوریا |
موتمر عالم اسلامی | ![]() |
افغانستان | الجزائر | البانیا | آذربائیجان | بحرین | بنگلہ دیش | بینن | برکینا فاسو | برونائی | کیمرون | چاڈ | جزائر قمر | آئیوری کوسٹ | جبوتی | مصر | گیبون | گیمبیا | گنی | گنی بساؤ | گیانا | انڈونیشیا | ایران | عراق | اردن | کویت | قازقستان | کرغزستان | لبنان | لیبیا | مالدیپ | ملائیشیا | مالی | ماریطانیا | مراکش | موزمبیق | نائجر | نائجیریا | اومان | پاکستان | فلسطین | قطر | سعودی عرب | سینیگال | سیرالیون | صومالیہ | سوڈان | سورینام | شام | تاجکستان | ترکی | تیونس | ٹوگو | ترکمانستان | یوگینڈا | ازبکستان | متحدہ عرب امارات | یمن |