کریمیا
وکیپیڈیا سے
کریمیا یوکرین کی ایک خودمختار جمہوریہ ہے جو بحیرہ اسود کے شمالی ساحلوں پر قائم ہے۔ اسے جزیرہ نما کریمیا کے باعث جمہوریہ کریمیا کا نام دیا گیا۔
جمہوریہ کا کل رقبہ 26 ہزار 200 مربع کلومیٹر اور 2005ء کے مطابق آبادی 19 لاکھ 94 ہزار 300 ہے۔ اس کا دارالحکومت سواستاپول ہے۔
یہ کریمیائی تاتار باشندوں کا آبائی وطن ہے جو اب نسلی اقلیت میں تبدیل ہوچکے ہیں اور کریمیا کی آبادی کا صرف 13 فیصد ہیں۔
یہ علاقہ 1475ء سے 1774ء تک سلطنت عثمانیہ کا باجگذار رہا جس کے بعد 1783ء میں روس نے اس پر قبضہ کرکے خانان کریمیا کی حکومت کا خاتمہ کردیا۔
سوویت روس کے خاتمے کے بعد کریمیا نوآزاد مملکت یوکرین کا حصہ قرار دیا گیا۔ 5 اکتوبر 1992ء کو کریمیا نے خود مختاری کا اعلان کردیا لیکن بعد ازاں یوکرین میں خودمختار جمہوریہ کے طور پر موجودگی پر رضامندی ظاہر کرلی۔
یہ علاقہ کسی زمانے میں مسلم اکثریتی تھا لیکن زار روس اور سوویت یونین کے زمانے میں یہاں مسلمانوں کا وسیع پیمانے پر قتل عام کیا گیا اور انہیں دیگر علاقوں کو منتقل اور روسی باشندوں کو آباد کیا گیا جس کے باعث اب مسلمان یہاں اقلیت میں ہیں۔
اٹلی (ترینتینو جنوبی ٹائرول ۔ ساردینیا ۔ سسلیہ ۔ فریولی وینیزیا جولیا ۔ وادی آوستہ) | جارجیا (ادجارا) | فن لینڈ (آلینڈ) | برطانیہ (اکروتری اور دھکیلیا ۔ گورنزی ۔ آئل آف مین ۔ جیرسیی ۔ جبرالٹر) | پرتگال (آزوریس ۔ مادیعیرا) | یوکرائن (کریمیا) | ڈنمارک (جزائر فروعے ۔ گرین لینڈ) | مالڈووا (گوگازیا) | یونان (مونٹ آتھوس) | آذربائیجان (نخچیوان) | رشین فیڈریشن کی نیم خودمختار ریاستیں | رشین فیڈریشن کے نیم خودمختار اضلاع | رشین فیڈریشن کے نیم خودمختار صوبے | ناروے (سوالبرڈ) | سربیا (ووجوودینا)
خودساختہ یا غیر تسلیم شدہ ریاستیں جارجیا (ابخازیہ) ۔ (جنوبی اوساٹیہ) | آذربائیجان (نگورنو کاراباخ) | مالدوا (ٹرانسنسٹریا) | قبرص (ترک جمہوریۂ شمالی قبرص) اقوام متحدہ کے زیر انتظام علاقے سربیا (کوسوو) |