یہودیت
وکیپیڈیا سے
یہودیت ايک توحيديہ دين ہے جس كے تابعين اسلام ميں قومِ[ [نبى]] موسى يا بنى اسرائيل کہلاتے ہيں مگر تاريخى مطالعہ ميں یہ دونوں نام اس عصر اور اس قوم كے لئے منتخب ہيں جس كا تورات كے جز سفرِ خروج (Exodus) ميں ذكر ہے۔ اس كے مطابق بنى اسرائيل كو فرعون كى غلامى سے نبى موسى نے آزاد كيا اور بحيرہ احمر پار كر کہ جزيرہ نمائے سینا لے آئے۔
حالانکہ یہودیت ميں كئى فقہ شامل ہيں، سب اس بات پر متفق ہيں کہ دين كى بنياد بيشکنبى موسى نے ركھى، مگر دين كا دارومدار تورات اور تلمود كے مطالعہ پر ہے، نہ كہ كسى ايک پيغمبر كى سنت پر۔
سنہ 2006 ميں دنيا ميں یہودیوں كى تعداد 14 ملين تھى۔ اس وقت اسرائيل واحد ملک ہے جس ميں یہودیوں كى اكثريت ہے اور جہاں ان كو حقِ خود اراديت پورى طرح ميسر ہے۔
فہرست |
[ترمیم] دينى كتب
یہودیت كى سب سے اہم دينى كتاب تورات ہے جو نہ صرف یہودیوں كے لئے بلكہ عيسائيت اور اسلام ميں بہى آسمانى كتابوں ميں شمار كى جاتى ہے۔ تورات تناخ كا پہلا حصہ ہے۔ "تناخ" كو اكثر انگريزى مي عبرانى بائبل کہا جاتا ہےكيونكہ تورات كے علاوہ اس ميں دو اور حصے شامل ہيں جن ميں یہودى تاريخ و عقائد كے اہم عنصر بيان كئے گئے ہيں۔ تناخ كا دوسرا حصہ ہے "نوى إيم" يعنى انبيا اور تيسرا "كيتُوِيم" يعنى كتابيں يا درج كردہ چيزيں۔[1]
[ترمیم] تورات
یہودیت كى يہ سب سے مقدس كتاب قديم عبرانى زبان ميں ہے۔ اس كے پانج اجزاء ہيں جن كو "موسى كى پانچ كتابيں" بہى کہا جاتا ہے چونكہ عقيدے كے مطابق صرف يہ پانچ موسى پر نازل ہوئى تہيں اور تناخ كے باقى حصے اللہ نے اور پيغمبروں يا عام انسانوں كے ذمے لگائے تھے۔
تورات ميں كائنات انسان كى تخليق كا قصہ درج ہے جو آدم اور حوا سے شروع ہوتا ہے، نوح اور سيلاب كا بيان ديتا ہے اور پہر ابراہیم كى رسالت، بياہ اور بيٹوں كا قصہ بيان كرتا ہے۔ تورات كى اس کہانى كا مقصد يہ بيان كرنا ہے كہ اللہ نے نبى ابراہیم سے ايک وعدہ يا معاہدہ كيا تھا كہ تم ميرى عبادت كرو اور ميرے احكامات كى پيروى كرو اور ميں تمہارى نسل ميں سے بڑى بڑى قوميں پيدا كروں گا۔
آج یہودیت ميں يہ عہد بہت اہميت ركہتا اور اسى كے بل بوتے پر اس دين كے ديگر اعمال مبنى ہيں۔ مثلا مردوں پر ختنہ كى رسم فرض ہے، جو ااسلام ميں سنتِ ابراہيمي کہلاتى ہے، چونكہ وہ اسى معاہدے كى علامت سمجہى جاتى ہے۔ جو اس رسم كو پورا نہ كريں وہ شرع كے مطابق یہودى مانے نہيں جاتے۔
قوم كى تاريخ كے علاوہ ان پانچ كتابوں ميں احكامات بھى شامل ہي۔ خصوصا وہ "دس احكامات" جن كا مغرب ميں چرچا رہتا ہے۔ مگر توراة ميں دس سے كئي متعدد احكامات ہيں۔
عبرانى زبان ميں "تورات" كے لغوى معنے ہيں سبق۔ چنانچہ تورات ميں وہ کچھ شامل ہے جس سے ايک دينى قوم كو سبق ہو، تاريخ اور شرعيت كى بنياد۔
[ترمیم] مِشناہ
جس زمانے میں بیت المقدس پر روم کا راج تھا اور بنی اسرائیل صرف رومی گورنر کی خاص اجازت سے اپنے معبد پر آیا کرتے تھے، اس زمانے کے علماء اپنا زیادہ تر وقت شرعی اور فقہی ٖؑؑغور و فکر میں گزارتے تھے جو تورات پر مبنی تھاـ جب سنہ 70 عیسوی میں روم نے اس معبد کو تباہ کر دیا اور موسوی امت بکھر گئی، اس کے علماء نے تفسیر و تفہیم کے کام پر اور زور دیاـ نتیجہ یہ ہوا کہ سنہ 200 قبل مسیح اور سنہ 200 عیسوی کے درمیان ایک مصحف جمع ہو گیا جس میں ہہودیت کے سب سے نامور علماء کی آراء ، فتوے اور تفسیریں شامل تھیں ـ اس مصحف کو مشناہ کہتے ہیں ـ[2] آئندہ کی فقہی اور قانونی تفکیر اسی پر مبنی ہے اور تلمود اسی سے نکلا ہےـ
[ترمیم] تلمود
[ترمیم] عبادات
[ترمیم] شابات (ہفتہ)
یہوديوں پر روز كى نماز فرض ہے جس كا جائزہ اس مقالے كے اگلے حصے ميں كِيا جائے گا۔ مگر ايک یہودى خاندان كا پورا ہفتہ شابات (سبت) كے 26 گھنٹوں كى تيارى اور انتظار ميں گزر جاتا ہے كيونكہ وہ 26 گہنٹے پورى طرح عبادت كے لئے وقف ہوتے ہيں۔
شابات (سبت) كا آغاز جمعہ كى شام سورج كے ڈھلنے پر ہوتا ہے اور اختتام ہفتہ كى رات كو تين ستارے نظر آنے پر۔ اس دوران دين كے پيروكار
-
- - پيسے كمانے والے كام نہیں كرتے
- - پيسوں كے ذكر سے پرہيز كرتے ہيں
- - بجلى كو نہیں چہيڑتے يعنى جو بتياں جلى ہيں انكو بجہاتے نہیں ہيں اور بجہى بتيوں كو جلاتے نہیں ہيں
- - آگ سے آگ نہیں جلاتے يعنى چولہا بند رہتا ہے
- - گاڑى نہیں چلاتے
- -- اور ديگر پابندياں
ان پابنديوں كے پيچہے منطق يہ ہے كہ جب يروشلم ميں بنى اسرائيل كى بڑى عبادت گاہ ہوتى تہى، جو عالمى یہودیت كا مركز تھى، تو دين كے تمام شرعى قرائض وہیں ادا ہوتے تہے۔ سنہ 70 عيسوى ميں روم كى فوج نے اس عبادت گاہ كو تباہ كر ديا، جس كے نتيجے ميں یہودى بكھر گئے، اور اب قومِ یہود كو اس مسيحا كا انتظار ہے جس كى آمد پر انكى يہ مركزى عبادت گاہ دوبارہ تعمير ہوگى۔ وہ وقت آنے تک شابات ہی وہ عبادت گاہ ہے، وقت اور آرزو كى تعمير كردہ، جو ہر ہفتہ دوبارہ بنتى ہے اور ہر ہفتہ بكھر جاتى ہے۔[3]
[ترمیم] حوالے
- ^ Corrigan et al. Jews, Christians, Muslims: A Comparative Introduction to Monotheistic Religions. Upper Saddle River: Prentice Hall, 1998. pp. 7-12
- ^ Fishbane, Michael A. Judaism: Revelation and Traditions. San Francisco: HarperCollins, 1987. p. 41.
- ^ Corrigan et al. Jews, Christians, Muslims: A Comparative Introduction to Monotheistic Religions. Upper Saddle River: Prentice Hall, 1998. pp. 220
مذاہب و عقائد |
---|
اسلام | عیسائیت | بدھ مت | بہائی | تائو مت | جین مت | زرتشت | شنتومت | سکھ مت | کنفیوشس مت| ہندو مت| یہودیت |