وکیپیڈیا سے
1985ء : ائر انڈیا کا جیٹ طیارہ حادثہ کا شکار ہوا اور اس میں سوار تمام 329 مسافر جاں بحق ہو گۓ۔ طیارہ براستہ مونٹریال، ٹورونٹو سے لندن جا رہا تھا جس میں زیادہ تر مسافر ہندوستانی تھے جنکی آخری منزل بمبئي یا دہلی تھی۔ جہاز پہلے ہی مرابل ائر پورٹ، مونٹریال میں تلاشی کی وجہ سے دیر سے روانہ ہوا اور اس تلاشی میں کینیڈا کی انتظامیہ نے جہاز میں سے تین مشتبہ پیکٹ اتارے تھے۔ طیارہ آئر لینڈ کے ساحلوں کے قریب فضا میں ہی تباہ ہو گیا جب وہ لندن کے ہیتھرو ائر پورٹ سے صرف 45 منٹ کی مسافت پر تھا۔ ائرلائن کی انتظامیہ حادثہ کی وجوہات سے لاعلمی ظاہر کرتی رہی ہے تاہم یہ خیال بھی ظاہر کیا گیا کہ کاروائی سکھ علیحدگی پسندوں کی جانب سے جہاز میں بم رکھ کر کی گئ۔
[ترمیم] تعطیلات و تہوار