باکو
وکیپیڈیا سے
باکو آذربائیجان کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ بحیرہ کیسپیئن کے کنارے واقع ہے۔ یکم جنوری 2003ء کی مردم شماری کے مطابق شہر کی آبادی 2،074،300 ہے۔
باکو تیل سے مالا مال علاقے میں واقع ہونے کے باعث تیل کی صنعتوں کا مرکز ہے۔ شہر 11 اضلاع اور 48 قصبہ جات میں تقسیم ہے۔
باکو کے وسط میں قدیم شہر واقع ہے جس کے گرد فصیل ہے۔ دسمبر 2000ء میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے اسے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا۔
شطرنج کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی گیری کاسپاروف کا تعلق اسی شہر سے ہے۔